کتوں نے سخت سردی میں تنہا چھوڑی گئی نوزائیدہ بچی کو بچالیا 274

جانور کی رحم دلی کی خبر نے دنیا کا دل بھی موم کردیا

(سٹاف رپورٹ ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

بھارتی گاؤں میں جب ایک نوزائیدہ بچی کو کھیت میں بے آسرا چھوڑا گیا تو نہ صرف ایک کتیا نے اس کا پہرہ دیا بلکہ خود اس کے ننھے منے بچوں نے مکمل برہنہ بچی کے بدن سے اپنا جسم مس کرکے اسے حرارت پہنچائی۔
جانور کی رحم دلی کی خبر نے دنیا کا دل بھی موم کردیا ہے کیونکہ انسانوں نے اس بچی کو سخت سردی میں بے لباس چھوڑا تو کتے اور اس کے بچوں نے ساری رات اسے گرمی پہنچا کر مرنے سے بچایا۔
بھارتی گاؤں میں جب ایک نوزائیدہ بچی کو کھیت میں بے آسرا چھوڑا گیا تو نہ صرف ایک کتیا نے اس کا پہرہ دیا بلکہ خود اس کے ننھے منے بچوں نے مکمل برہنہ بچی کے بدن سے اپنا جسم مس کرکے اسے حرارت پہنچائی.
جانور کی رحم دلی کی خبر نے دنیا کا دل بھی موم کردیا ہے کیونکہ انسانوں نے اس بچی کو سخت سردی میں بے لباس چھوڑا تو کتے اور اس کے بچوں نے ساری رات اسے گرمی پہنچا کر مرنے سے بچایا۔گاؤں والوں کے مطابق ان کا خیال ہے کہ مادہ کتیا نے رات بھر بچی کا حفاظتی پہرہ بھی دیا ہے۔ بعد ازاں گاؤں کے بزرگوں نے پولیس سے رابطہ کیا اور بچی کو مکمل تندرست بھی قرار دیا ہے۔
پولیس افسر اے ایس آئی چنتارام بنجاور اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال لے گیا اور طبی معائنے کے بعد اس کا نام اکنکشا رکھا گیا ہے۔ اب پولیس نے بچی کے لواحقین کی تلاش شروع کرتے ہوئے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں