کمسن طلحہ کے اندھے قتل کا معمہ حل دوست ہی قاتل نکلا، قاتل گرفتار 285

کمسن طلحہ کے اندھے قتل کا معمہ حل دوست ہی قاتل نکلا، قاتل گرفتار

نمائندہ خصوصی(کامران سلہری، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

سیالکوٹ تھانہ سبز پیر کے علاقہ میں گزشتہ روز 12 سالہ طلحہ کی برہنہ نعش ملی تھی. بچے کی پر اسرار ہلاکت پر پورے علاقہ میں افسردگی کی فضا پھیلی ہوئی تھی.
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی کمسن بچے کی پر اسرار ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کی تھی.
ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال نے ایس پی انویسٹی گیشن فاروق امجد کی سربراہی میں اندھے قتل کا معمہ حل کرنے اور قاتل کو گرفتار کر نے کے احکامات جاری کئے تھے.
ایس پی انویسٹی گیشن فاروق امجد نے ڈی ایس پی پسرور سرکل ملک عامر ، ایس ایچ او سبز پیر عابد فاروق اور ایس ایچ او پھلورہ محمد اصغر پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 24 گھنٹے سے کم عرصہ میں اندھے قتل کے ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے.
ملزم عبداللہ ولد نوازش ساکن جمال جنڈ طلحہ کا دوست تھا ملزم نے طلحہ کو بدفعلی کے بعد گلا دبا کر قتل کیا تھا. ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے.
پولیس ٹیموں نے پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے 24 گھنٹے کی انتھک محنت کے بعد ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ہے.
ڈی پی اوسیالکوٹ محمد حسن اقبال نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے تعریفی سرٹیفکٹس کا اعلان کیا ہے ڈی پی او کا کہنا ہے کہ مقتول طلحہ کی فیملی کو عدالت سے مکمل انصاف دلانے کی خاطر تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گے.
خرم شہزاد
ترجمان سیالکوٹ پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں