شعبہ سیاسی سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی واہ کینٹ کے تحت تقریب بہر ملاقات کاانعقاد کیا گیا 166

شعبہ سیاسی سیل حلقہ خواتین جماعت اسلامی واہ کینٹ کے تحت تقریب بہر ملاقات کاانعقاد کیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جس میں مختلف مکتبہ فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین اور طالبات نے شرکت کی۔تقریب میں ہم کیسا پاکستان بنانا چاہتے ہیں کہ عنوان پر ایک مباحثہ کا اہتمام کیا گیا جس میں نورالصباح،زینب ،عزرا طارق،آمنہ عثمان ،آمنہ محسن حمیرا مجید،افشین ناز ،حمیرااکرم ،ثمینہ اور دیگر مہمانان گرامی نے حصہ لیا مقررین نے کہا کہ ہم پاکستان میں اسلامی نظام حکومت چاہتے ہیں،ہماری قیادت کرپشن سے پاک اللہ کا خوف رکھنے والی ہوگی تو ہی ہم اپنی نسل کو بچاسکیں گے۔مباحثے کے اختتام پر ناظمہ ضلع آنسہ اشفاق نے کہاکہ مسلمانوں کو امامت دی گئی تاکہ دنیا انکے قوانین اور نظام کی پیروی کرے لیکن افسوس کہ مسلمان اپنے اس منصب سے غافل ہیں۔قرآن ہمیں عدل کے نظام کو قائم کرنے کا حکم دیتا ہے ۔جماعت اسلامی ہر پلیٹ فارم پر توازن اور عدل کی بات کرتی ہے ۔بحیثیت انسان ہم عورت کو دیئے گئے ہر اس حق کی تائید کرتے ہیں جو اسلام نے اسے دیئے ہیں ۔صحیح معنوں میں تبدیلی اس وقت آئے گی جب ہم شعور کے ساتھ اپنے حکمرانوں کا چناؤ کریں گے ۔خوشحال پاکستان کی بنیاد رکھنے کے لئے ہم میں سے ہر ایک فرد کو سو سو افراد تک پیغام پہنچانا اورآگہی و شعور دینا ہوگا تاکہ وہ انتخابات میں صحیح فیصلہ کرسکیں ،قبل ازیں جے آئی یوتھ کی نگران عائشہ عزیز نے کہا کہ صالح معاشرے کی تعمیر میں انفرادی اور اجتماعی تبدیلی دونوں کی اہمیت ہے ۔ہم معاشرے میں سیاسی تبدیلی کے زریعے اللہ اور اسکے رسول کی تعلیمات کے مطابق نظام زندگی قائم کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے ہم باطل کے ایوانوں میں حق کی آواز اٹھاتے رہیں گے۔تقریب کے اختتام پر ناظمہ شہر تبسم نساء نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں