وفاقی کابینہ کا اجلاس، تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا 102

وفاقی کابینہ کا اجلاس، تحریک انصاف پر پابندی کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا

اسلام آباد:سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی، سابق وزیراعظم عمران خان ،سابق صدر عارف علوی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا، تاہم کابینہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کا معاملہ مؤخر کردیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے معاملے پر پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا جس کے بعد معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ویزا فری انٹری کی سمری اور ایس ای سی پی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتوں کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیرمین کی تقرری کی منظوری دی جائے گی اور نجکاری کمیشن کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کی سمری بھی پیش کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں