اسٹریا بھر میں طوفانی بارشوں کے سلسلے سے شروع ہونے والی بڑی تباہی تھمنے کا نام نہیں لے رہی 92

اسٹریا بھر میں طوفانی بارشوں کے سلسلے سے شروع ہونے والی بڑی تباہی تھمنے کا نام نہیں لے رہی

اسٹریا ویانا: ریاض بلوچ، پی این پی نیوز ایچ ڈی

اسٹریا بھر میں طوفانی بارشوں کے سلسلے سے شروع ہونے والی بڑی تباہی تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔ اسٹریا بھر کے مختلف شہروں بالخصوص دارالحکومت ویانا میں بھی مختلف ریلوے اسٹیشن بند کر دیے گئے۔ 1600 ورکر کام کر رہے ہیں۔ پورے اسٹریا میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ دارا الحکومت ویانا کی سڑکوں پر دریا اور نہروں کا سسٹم مفلوج ہو کے رہ گیا ہے۔ مختلف ڈسٹرکٹ کی پبلک ٹرانسپورٹس بند کر دی گئی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سلسلہ دو دن تک جاری رہے گا۔ تمام ایمرجنسی سروسز کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا ہے۔ مختلف علاقوں میں گاڑیاں پانی میں پھنسی ہوئی ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق لوگوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ گھروں سے زیادہ باہر نہ نکلیں۔ مختلف اسکول اور دفاتر بند کر دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں