مری میں شدید برفباری کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست جاری ، نام اور شہر سامنے آ گئے 376

مری میں شدید برفباری کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست جاری ، نام اور شہر سامنے آ گئے

( رپورٹ : عالم خان مہمند ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

پاک نیوز پوائنٹ میں شدید برفباری کے باعث ہزاروں کی تعداد میں سیاح پھنس گئے ,پاک فوج نے بھی میدان میں اترتے ہوئے ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ، تاہم اب تک 21 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں جن کی فہرست جاری کر دی گئی ہے.
نجی ٹی وی نیوز نے ریسکیو حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہاہے کہ مری میں دو روز سے برفباری جاری تھی اور گزشتہ رات بھی برفباری جاری رہی۔ صبح جب شہریوں نے برفباری میں پھنسی گاڑیوں کے دروازے کھولنے کی کوشش کی تو کئی گاڑیوں میں سیاح بے ہوش تھے یا پھر ان کی موت واقع ہو چکی تھی.
ریسکیو حکام نے مری میں جاں بحق ہونے والوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ مری میں ہونے والی برفباری میں اسلام آباد پولیس کا اہلکار اہلخانہ سمیت جاں بحق ہو گیا۔ مری افسوسناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے اے ایس آئی کا تعلق تلہ گنگ سے ہے اے ایس آئی نوید اپنی اہلیہ اور پانچ بچوں سمیت برف باری میں جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے وہ تھانہ کوہسار اسلام آباد میں تعینات تھے.
مری میں جاں بحق ہونے والوں میں گوجرانوالہ کے 31 سالہ اشفاق ولد یونس، لاہور کے 31 سالہ معروف ولد اشرف شامل ہیں، ایک شخص کی شناخت نہیں ہو سکی، 46 سال کے محمد شہزاد ولد اسماعیل اور 35 سال کی مسز شہزاد عمران اور ان کے 2 بچوں کی بھی موت واقع ہوئی ہے، 21 سال کے محمد بلال ولد غفار بھی ، 24 سال کے محمد بلال حسین ولد سیدغوث کی بھی موت ہوئی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں