سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خانکے وکلا کو 30 جولائی کو دو گواہوں پر جرح کا آخری موقع دے دیا.
احتساب عدالت کی جانب سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ 26 جولائی کو 10 بجکر 40 منٹ پر کیس کال ہوا، نیب کے گواہ موجود تھے، سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے کوئی نہیں تھا، کیس 11 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔11 بجکر 15 منٹ پر کیس دوبارہ کال ہوا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو لایا گیا۔ خالد یوسف ایڈووکیٹ نے پیش ہو کر کہا سینئر وکلا راستے میں ہیں.
اس میں کہا گیا کہ سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو آخری موقع دیا جاتا ہے۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا 30 جولائی کو جرح مکمل کریں۔ استغاثہ کے گواہ عمیر احمد اور میاں عمر ندیم بیان ریکارڈ کروانے کے پابند ہیں.