آذدبائیجان کے شہر باکو میں سفارت خانہ پاکستان میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا 239

آذدبائیجان کے شہر باکو میں سفارت خانہ پاکستان میں بین الاقوامی کشمیر کانفرنس اور تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سفیر پاکستان جناب بلال حئی نے مقبوضہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جہاں پوری دنیا میں کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں وہیں آذربائیجان کے شہر باکو میں بھی پاکستانی سفارت خانے میں نا صرف اس موضوع پر بین الاقوامی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا بلکہ وہاں کے مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر مبنی تصاویر کی بھی نمائش کی گئی، سفارت خانہ پاکستان نے ADA یونیورسٹی کے تعاون سے اس کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں جمہوریہ آذربائیجان کی پارلیمنٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی کےرکن رضی نور لائیف اور آذربائیجان کی محتسب سبینا کے علاوہ آذدبائیجان کے عوام نے بھی شرکت کی۔ ۔ کشمیر کانفرنس کے ساتھ ساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار کو بیان کرنے والی تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔چونکہ آذربائیجان جموں و کشمیر پر OIC رابطہ گروپ کا ایک فعال رکن ہے، اس لیے آذربائیجان کے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے کشمیر کانفرنس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمائندگی کی جن میں تعلیم، میڈیا، تھنک ٹینکس اور طلبہ نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں