سانحہ جڑانوالہ کا واقعہ دشمن کی چال اور گھناؤنی سازش تھی.ناصر محمود گھمن 283

سانحہ جڑانوالہ کا واقعہ دشمن کی چال اور گھناؤنی سازش تھی.ناصر محمود گھمن

لاہور رپورٹ ایچ ایم فیاض(تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

() سانحہ جڑانوالہ کا واقعہ دشمن کی چال اور گھناؤنی سازش کے زریعے مسلم اور کرسچن کمیونٹی کو آپس میں لڑا کر ملک کے حالات خراب کرنے کی مذموم کوشش تھی ان خیالات کا اظہار پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے نائب صدر اور حلقہ پی پی 173کے اُمیدوار ناصر محمود گھمن نے راوی روڈ لاہور کے علاقے مرضی پورہ کی مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کرنے کے لیے مقامی چرچ کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی سیاست کا نعرہ دائرہ پاکستانیت اور دائرہ انسانیت میں آنے والے ہر اس مظلوم شخص کی خدمت کی جائے جس کے ساتھ ظلم و زیادتی ہوئی ہو اس موقع پر پاسٹر ہارون ہدائت نے پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے وفد جس کی قیادت ناصر محمود گھمن کر رہے تھے انہیں خوش آمدید کہتے کہا ہماری مذہبی کتابوں میں لکھا ہے جس ملک میں رہیں اسکی سلامتی چاہیں پاکستان ہمارے بزرگوں نے جانوں کا نذرانہ دے کر حاصل کیا اسکا تحفظ اور اسکی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے ایلڈر ندیم مسیح کا کہنا تھا سانحہ جڑانوالہ کے بعد مسیحی برادری کے تحفظ اور انکی خدمت کے لیے وہاں پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے نمائندوں نے وہاں کی مقامی مساجد کے دروازے کھول دیئے انہوں نے کہا شیطان کا کوئی مذہب نہیں ہوتا وہ اپنا کام کر کے فساد پھیلا کرچلا جاتا ہے خداوند ہمارے وطن کی حفاظت فرمائے
نوٹ _ لاہور __پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے نائب صدر ناصر محمود گھمن کرسچن کمیونٹی کے ساتھ اظہار یکجہتی کر رہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں