جلالپوربھٹیاں سمیت تحصیل بھر کے قبرستانوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والا گروہ متحرک ، 291

جلالپوربھٹیاں سمیت تحصیل بھر کے قبرستانوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے والا گروہ متحرک

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

بااثر قبضہ مافیا نے انتظامیہ کی ملی بھگت سےقبرستان کی زمین میں اہل علاقہ کو قبریں بنانے سے روک دیا ،محلہ عالم پورہ کے قبرستان میں علاقہ مکینوں نے قبضہ مافیا کے خلاف شدید احتجاج کیا اور نعرے بازی بھی کی
جلال پور بھٹیاں قبضہ مافیا کو آخرت بھول گئی ظالم قبضہ مافیا نے گاؤں بہاؤالدین کے بعد جلالپوربھٹیاں کے محلہ عالم پورہ کے قبرستان میں اہل علاقہ کو قبریں بنانے سے روک دیا، قبضہ مافیا نےپٹواری قانونگو اور تحصیل دار کی ملی بھگت سے قبضہ کرنا شروع کردیا، اہل علاقہ نے قبرستان میں با اثر مافیا کے خلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی بھی کی،
علاقہ مکینوں نے قبضہ مافیا کےخلاف احتجاج کرتے ہوئےڈپٹی کمشنر حافظ آباد، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ قبضہ مافیا کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور قبرستانوں کی جگہ کو واگزار کروایا جائے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں