نمائندہ خصوصی(کامران سلہری، تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )
سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کوبے چک میں سپرٹ سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
جن ملکوں نے تعلیم پر توجہ دی انہوں نے دنیا میں حکمرانی کی۔ پاکستان میں جہاں گورنمنٹ تعلیم کو عام کرنے میں کوشاں ہے وہاں پرائیویٹ سیکٹر کی جدوجہد کو نظر انداذ نہیں کیا جا سکتا۔ پرائیویٹ شعبہ گورنمنٹ کے دست و بازو بنے ہوۓ ہیں۔ اس موقع پر سکول پرنسپل ملک شفقت اعوان نے کہا کہ سکول دیہی علاقہ میں تعلیم کی روشنی کو عام کر رہا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق کی سپرٹ سکول میں تشریف آوری انکی تعلیم دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب سے ملک شاہد علی اعوان۔ ملک یوسف۔ کامران سلہری و دیگر مقررین نے خطاب کیا آخر پر اول دوم سوم آنے والے طلبہ کو انعامات دئیے گے۔