خیبر پختونخواہ ضلع بونیر سے پہلی ہندو خاتون ڈاکٹر پیپلز پارٹی کے ٹیکٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے تیار،بھارت میں بھی چرچے 231

خیبر پختونخواہ ضلع بونیر سے پہلی ہندو خاتون ڈاکٹر پیپلز پارٹی کے ٹیکٹ پر الیکشن لڑنے کیلئے تیار،بھارت میں بھی چرچے

رپورٹ : لال زمین خان تاران دیربالا خیبر پختونخوا (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

عام انتخابات 2024ء کیلئے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سویرا پرکاش نے بھی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیے جس کے بھارت میں چرچے ہونے لگے ہیں۔

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والی25 سالہ ڈاکٹر سویرا پرکاش نے بھی جنرل نشست پر کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑیں گی۔
ایم بی بی ایس کے بعد ہاؤس جاب سے فارغ ہوکرسویرا ان دنوں لاہور میں اکیڈمی جوائن کرکے سی ایس ایس کی تیاری کررہی ہیں۔

2022میں ایبٹ آباد انٹرنیشنل میڈیکل کالج سے گریجویٹ پرکاش بونیر میں پیپلز پارٹی کے شعبہ خواتین میں جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سویرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے علاقے کے غریبوں کیلئے کام کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے جمعہ 23 دسمبر کو اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں