رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
پہلے سی 919 طیارے کے سو گھنٹوں کی تصدیقی پرواز
چین کا تیار کردہ پہلا سی 919 بڑا مسافر طیارہ 9 دسمبر کو چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کے حوالے کیا گیا ۔ 26 تاریخ کی سہ پہراس طیارے نے شنگھائی ہانگ کاو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بیجنگ کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک پرواز کی ، جس نے مجموعی طور پر 100 گھنٹوں کی تصدیقی پرواز کا آغاز کیا۔
خیال رہے کہ 100 گھنٹے کی تصدیقی پرواز فروری 2023 کے وسط تک جاری رہے گی اور اڑان بھرنے اور اترنے والے ہوائی اڈوں میں 9 صوبوں اور شہروں کے 10 ہوائی اڈے شامل ہیں۔
سی 919 کی روٹ ویری فکیشن فلائٹ مکمل ہونے کے بعد، چین کی سول ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن پرواز کے نتائج کی تصدیق اور جانچ پڑتال کرے گی اور اس بات کی تصدیق کے بعد کہ چائنا ایسٹرن ایئرلائنز سی 919 طیارے کو محفوظ طریقے سے چلانے کی صلاحیت رکھتی ہے،انتظامیہ متعلقہ آپریشن لائسنس جاری کرے گی۔ چائنا ایسٹرن ایئرلائنز کا منصوبہ ہے کہ 2023 کے موسم بہار کے دوران سی 919 کو باضابطہ طور پر تجارتی مسافر آپریشن میں استعمال کیا جائے۔