The first Chapadar Express 143

پہلا چپڑاڑ ایکسپریس “PNP” سپورٹس کراس سنگل وکٹ ٹورنامنٹ شائقین کرکٹ کے لئے یادگار اور تاریخی کرکٹ میلہ بن گیا،جس میں علاقہ بھر کی سیاسی ،سماجی اور نامور کرکٹرز شخصیات نے خصوصی شرکت کی

خصوصی رپورٹ/حاجی محمد ناصر قادری(تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پہلا چپراڑ ایکسپریس”پی این پی” سپورٹس سنگل کرکٹ ٹورنامنٹ استاد محترم سینئر صحافی رشید چوہدری (مرحوم ) ،چیئرمین پی این پی نیوز ایچ ڈی سینئر صحافی ،اینکر پرسن حافظ عرفان کھٹانہ اور ایڈورٹائزنگ منیجر حاجی محمد ناصر قادری کی سرپرستی میں کھیلا گیا ،فائنل تقریب کے مہمان خصوصی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی مہر سجاول آف چپراڑ ،نامور کرکٹر علامہ آصف رضا قادری اونر علامہ الیون،رانا قیصر راجپوت ،صحافی سید عنصر عباس شاہ، حیدری جٹ ،حکیم سلیمان آدم تھے، اس موقع پر مہمانوں نے کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر پی این پی سپورٹس کی پوری انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی تاریخ میں ایک اور کامیاب ٹورنامنٹ کا اضافہ ہوا ہے ،جس میں کرکٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور فروغ کرکٹ کے کھیل کو مقبولیت سے ہمکنار کرنے کے لئے پاکستان اور سیالکوٹ کی نامور کرکٹرز نے شرکت کی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ کھیل کے میدانوں کو آباد کیا جائے،ہمارا تعاون ہمیشہ آپ کے ساتھ جاری رہے گا،حیدر شاہ مراکیوال اور عزادار نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل کی جیت اپنے نام کی ٹورنامنٹ میں 80 سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا، ” جیتنے والی پہلی ٹیم کو نقد 10000 ہزار روپے جبکہ دوسری کامیاب ہونے والی کرکٹ ٹیم کو 5000 ہزار روپے انعام کی رقم سے نوازا جائے گا، اس کے علاوہ کھلاڑیوں کی عمدہ پرفارمنس پر دیگر قیمتی انعامات بھی دیئے گے ، “چپراڑ” کرکٹ ٹورنامنٹ کے انعقاد کرنے پر “PNP” کے ایڈوٹائزنگ مینجر حاجی محمد ناصر قادری ہوں نے کہا کہ سیالکوٹ میں کرکٹ کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے شب و روز کوشاں ہیں اور اپنا بھرپور تعاون بھی فراہم کرتے رہیں گے ،کرکٹ کی تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی اور تعاون پر انہیں “،خراج تحسین” بھی پیش کرتے ہیں ،بالخصوص سیالکوٹ کی صحافی برادری اور پرائم سٹار نیوز کے سی ای او حسن بٹ ،خبرداشت اور فلائنگ نیوز کے سی ای او سینئر صحافی چوہدری شوکت علی کے تعاون کے بے حد شکر گزار ہیں ،جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے مثبت چہرے کو پوری دنیا میں اجاگر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں