مجلس پاکستان یوتھ فورم الریاض کے زیر اہتمام پانچویں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا 130

مجلس پاکستان یوتھ فورم الریاض کے زیر اہتمام پانچویں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز کر دیا گیا

الریاض جویریہ اسد رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مجھے خوشی ہوئی کہ نوجوان نسل صحت مند سرگرمیوں میں دلچسپی لے رہی ہے : سید ثاقب زبیر
سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض میں مجلس پاکستان یوتھ فورم ریاض کے زیر اہتمام پانچویں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز مختلف کھیلوں سے کر دیا گیا فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات سمیت یوتھ فورم کے عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی سرپرست اعلی یوتھ فورم ریاض سید ثاقب زبیر نے فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہوئی کے نوجوان نسل صحت مند سرگرمیوں میں دلچسپی لے رہی ہے یہاں دیار غیر میں اپنے ماحول اور کلچر کے مطابق کھیل پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر رہے ہیں سید ثاقب زبیر نے مزید کہا کہ سفارتخانہ پاکستان اور سعودی عرب حکومت کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہمیں ایسا ماحول فراہم کیا جس سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوئی اور انہیں موقعہ ملا کہ وہ اپنی صلاحیت کو منوا سکیں فورم کے صدر ابراھیم جٹ ؛ جنرل سیکرٹری یوتھ فورم سلمان بخش اور نائب صدر ریاض شاکر ؛ انجینئر یوسف اور دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کھیل کے ساتھ نوجوانوں کی سوچ کو پاکستان کی تعمیر و ترقی کی طرف بھی مبذول کروانا ہے تاکہ وہ اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی بہترین کردار ادا کر سکیں اوورسیز کمیونٹی اپنے ملک کے لیے جہاں پر دن رات محنت کر رہی ہے اور پاکستان کو سہارا دیئے ہوئے ہیں اسی طرح انہیں اب اگے بڑھ کر مزید ملک پاکستان کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ہم نوجوانوں کے اندر شعور پیدا کرنا چاہتے ہیں تاکہ وہ کھیل کے ذریعے اپنی جسمانی اور ذہنی نشوونما کے ساتھ ساتھ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے بھی اپنی سوچ کو مثبت راہ پر گامزن کر کے اپنا کردار ادا کریں یوتھ فورم ریاض کی اس کاوش کو پاکستان کمیونٹی نے بے حد سراہا سپورٹس فیسٹیول کو دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جن میں بچے بوڑھے اور جوان شامل تھے سب نے یوتھ فورم ریاض کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اس کھیل کے میدان کو سجایا اور صحت افزا فیسٹیول کا انعقاد کیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں