The Federal Cabinet took oath in a ceremony held at the Presidency 153

وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں منعقد تقریب میں حلف اٹھا لیا۔

اسلام آباد: (سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار، پاک نیوز پوائنٹ)

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ اورقائم مقام صدر صادق سنجرانی نےنئی کابینہ سے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ میں 30 وزرا ، 4 وزرائے مملکت اور3 مشیر شامل ہیں۔
وفاقی وزرا میں مسلم لیگ ن سے خواجہ محمد آصف ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، سردار ایاز صادق ، رانا تنویر حسین ، خرم دستگیر ، مریم اورنگزیب وفاقی وزیراطلاعات ونشریات، سعد رفیق ، جاوید لطیف ، ریاض حسین پیرزادہ ، مرتضی جاوید عباسی ، اعظم نزیر تارڑ وفاقی وزیر قانون وانصاف شامل ہیں۔
بلاول بھٹو برطانیہ جارہے ہیں واپسی پر وہ بطور وزیرخارجہ حلف اٹھائیں گے۔ پیپلز پارٹی سے خورشید شاہ وفاقی وزیر آبی وسائل، نوید قمر وزیر تجارت، شیری رحمان موسمیاتی تبدیلی کی وزیر ہوں گی۔ عبدالقادر پٹیل وزیرصحت ، شازیہ مری وزارت تخفیف غربت و سماجی تحفظ، سید مرتضی محمود وزیر صنعت، ساجد توری سمندر پار پاکستانی، احسان الرحمان آئی پی سی، عابد حسین بھائیو وزیر نجکاری ہوں گے۔
جے یو آئی سے مولانا اسعد محمود وزیر مواصلات، عبدالواسع ، مفتی عبدالشکور وفاقی وزیر مذہبی امور، سینیٹر طلحہ محمود وزیر سیفران جبکہ ایم کیو ایم سے سید امین الحق وفاقی وزیر آئی ٹی اور فیصل سبزواری کابینہ کے رکن ہوں گے۔اسرار ترین ، شاہ زین بگٹی انسداد منشیات اور طارق بشیر چیمہ نے بھی حلف اٹھایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں