علی امین گنڈا پور 41

وفاقی اور پنجاب حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے ساتھ بد ترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے.وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور

سٹاف رپورٹ : پی این پی نیوز ایچ ڈی

ایک ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کبھی سابق وزیراعظم عمران خان کی بجلی بند کردی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا، وفاقی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی کوئی شکایت آئی تو پورے ملک کو بند کر دیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں.
دوسری جانب وزیراعلیٰ ہاوس میں جلسے سے متعلق اجلاس کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی جس میں وزیراعلیٰ نے پشاور جلسے کے لئے شہر کے ہرحلقے سے ایک ہزار کارکنان لانےکی ہدایت کی جبکہ دیگر اضلاع سے ہر ایم پی اے کو 500 سے زیادہ کارکنان لانے کے ہدایت کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ممبران نے مردان میں جلسہ کرنے کی تجویز دی تو علی امین گنڈا پور نے کہاکہ عمران خان کی ہدایت پرجلسہ پشاورمیں کررہے ہیں اورکوئی رکاوٹ نہیں ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں