پارٹی کا پورا ریکارڈ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (اے آئی اے) کی تحویل میں ہے اور اس کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے.بیرسٹر گوہر 96

پارٹی کا پورا ریکارڈ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (اے آئی اے) کی تحویل میں ہے اور اس کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے.بیرسٹر گوہر

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تحریک انصاف کو انٹرا پارٹی انتخابات کا ریکارڈ جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے.
بدھ کو الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کے مقدمے کی سماعت کمیشن کے رکن نثار درانی کی سربراہی میں ہوئی.
بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ پارٹی کا پورا ریکارڈ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (اے آئی اے) کی تحویل میں ہے اور اس کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے.
ان کا کہنا تھا کہ ’عدالت نے ایف آئی اے سے ہمارا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ ہم نے ایف آئی اے سے کہا کہ ہمیں ریکارڈ دیں ہم کاپی کر کے انھیں واپس کر دیں گے۔ ہفتہ دس دن میں ہمیں ایف ائی اے سے ریکارڈ مل جائے گا اس وقت تک کے لیے ہمیں مزید مہلت دے دیں.
سماعت کے بعد الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اُن کو امید ہے کہ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کو قبول کر لیا جائے گا۔
’تحریک انصاف نے بہترین انٹراپارٹی انتخابات کرائے، الیکشن کمیشن نے ہمارے دیوار سے لگایا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں