ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید 174

ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہے آئندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نےدینی ہے اور خلاف ورزی پر کس نےجیل جانا ہے۔
ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادا نہ کرے، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، وزیر داخلہ، دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن یہ نہیں بتا رہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے، فل بنچ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن2 ججز پر اعتراض بھی کرتےہیں۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سکیورٹی سکواڈ پر لاگو نہیں، 13 پارٹیاں الیکشن معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں