سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
ن لیگ نےجیسے1997 میں نوازشریف کےخلاف توہین عدالت کی درخواست پرسماعت کرنے والے چیف جسٹس سجادعلی شاہ پر حملے کیلئے سپریم کورٹ پر دھاوا بولا ویسے ہی ایک مرتبہ پھر یہ سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کو دھمکا رہی ہے کیونکہ انتخابات سے خوفزدہ ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ضرورت پڑنے پر پوری قوم آئین، جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے دفاع کیلئے سڑکوں پر نکلنے کیلئے تیار رہے۔ہم ان تمام سیاسی جماعتوں سےبات کر ینگےجو اس سازش کیخلاف کھڑی ہونے کو تیار ہیں۔میری اپنی وکلاء برادری سے خصوصی اپیل ہےکہ آئینِ پاکستان اور قانون کی حکمرانی کے تحفظ کیلئے اسی طرح آگےبڑھ کر کردار ادا کریں جیسا انہوں نے2007 کی وکلاء تحریک کےدوران کیا.