سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
معروف سماجی شخصیت مبصر اقوام متحدہ صدر، پاکستان اوورسیز ایسوسی ایشن فورم انٹرنیشنل سعودی عرب ندیم اختر چوہدری کا کہنا ہے پاکستان آرمی چیف کی تعیناتی کا ایک متفقہ قانونی آئینی طریقہ کار موجود ہے اسے متنازعہ بنانے سے اجتناب کرنا چاہیے۔پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ساتھ کھڑی ہے ۔ٹاپ سینیارٹی کی بنیاد پر جنرل عاصم منیر جیسے عظیم کارناموں کے حامل جنرل کو آرمی چیف بناے جانے پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے ۔سابقہ آرمی چیف جنرل جاوید قمر باجوہ کی ملک کیلئے خدمات کو سنہرے حروف میں لکھا جاے گا۔جنرل جاوید قمر باجوہ نے ہمیشہ ملکی مفاد کیلئے جستجو کی ۔آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل فیض حمید کے ملک پاکستان کے دفاع کیلئے لازوال کارنامے قوم کبھی فراموش نہیں کرے گا ۔پاکستانی قوم اپنے قومی ہیروز کو دلوں میں بساتی ہے۔افواج پاکستان نے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ہیمشہ عالمی سطح پربھی ملک پاکستان کے وقار کو بلند کیا۔اندرون ملک کوئی بھی سیلاب زلزلہ یا کوئی بھی آفت آے سب سے پہلےافواج پاکستان اپنی قوم کی خدمت کے جذبے سے سر شار میدان عمل میں نکلتی ہے۔ملک دشمن عناصر کی افواج پاکستان و قومی اداروں کے خلاف ففتھ جنریشن وار اور ہائبرڈ وار پاکستانی عوام کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔اوورسیز پاکستانیزکا بیرون ملک افواج پاکستان کے عظیم کارناموں کے ذکر کے ساتھ سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔دیگر اسلامی ممالک نے افواج پاکستان کے عظیم سپوت جنرل راحیل شریف کو اسلامی اتحاد کا سربراہ تسلیم کیاگیا یہ پوری قوم کیلئے قابل فخر بات ہے۔