دی ایلیٹ فورم نے الخبر میں جوش و خروش کے ساتھ 94 واں یوم الوطنی منایا 69

دی ایلیٹ فورم نے الخبر میں جوش و خروش کے ساتھ 94 واں یوم الوطنی منایا

‎الخبرسعودی عرب۔ جویریہ اسد (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

‎دی الیٹ فورم کی جانب سے سعودی عرب کے ۹۴ یوم الوطنی کو جوش وخروش سے منانے کے لئے الخبر میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
‎تقریب کی مہمان خصوصی پاکستانی ایمبیسی اسکول الخبر کی پرنسپل محترمہ ثروت ‎ سمی تھیں۔انھوں نے اپنی گفتگو میں سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر قرار دیا اور سعودی حکومت کی جانب سے خواتین کی خود مختاری کے حوالے سے لئے گئے اقدامات کو سراہا۔انھوں نے تقریب کے منتظمین کی بھی حوصلہ افزائ کی۔
‎اور ایلٹ فورم کی خواتین اور بچوں کے تخلیقی اور تعلیمی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے کوشششوں کی تعریف کی۔
‎دی الیٹ فورم سعودی عرب میں خواتین اور بچوں کی ایک سماجی، فلاحی اور تعلیمی تنظیم ہے جو ۲۰۱۳ سے کمیونٹی کی خدمت کر رہی ہے۔
‎ اس پر مسرت موقع کو منانے کے لیے، تقریب گاہ کو دل آویز آرائشوں سے آراستہ کیا گیا تھاجن میں سعودی عرب کی ثّقافت کو اجاگر کیا گیا۔
‎شام کے انتظامات بانی جویریہ اسد کے ساتھ عائشہ طارق نے کیے تھے۔
‎بچوں کے لئے قرات، مصوری اور دیگر مقابلوں کا اہتمام ‎کیا گیا اور سرٹیفکیٹ بھی دیئے گئے۔
بچوں کے لیے ایک خصوصی ثقافتی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں انہوں نے سعودی روایتی لباس پہنا ہوا تھا۔
‎خواتین کی خود اعتمادی کے فروغ اورمعاشرے میں ‎ایک نمایاں مقام حاصل کرنے کے حوالے سے خصوصی تربیتی ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جن میں سعدیہ تجمل اور سعدیہ شیخ کو بطور ماہر مقرر مدعو کیا گیا۔
‎ممبران کی طرف سے تیار کردہ لذیذ پکوان نے تقریب کا لطف دو بالا کردیا۔ الیٹ ممبران نے زندگی کے مختلف شعبوں کے حوالے سے تخلیقی نمائش میں بھی حصہ لیا اور اپنے فن پارے پیش کیے۔
‎بانی جویریہ اسد نے کہا کہ دی الیٹ کلب کا وژن خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی خود اعتمادی کو تقویت دینے پر مبنی ہےجس کو مزید آگے بڑھانے کے لئےریاض میں بھی ایلیٹ برانچ قائم کی ہے اور مختلف سماجی ،ادبی اورتعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔
‎تقریب کے آخر میں جویریہ اسد نے محترمہ ثروت ‎ سمی کو ایک یادگار شیلڈ پیش کی۔ خصوصی کیک کاٹ کر اس خوب صورت شام کا اختتام کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں