( رپورٹ : میاں محمد عظیم – مدینہ المنورہ )
پاکستان تحریک انصاف مدینہ منورہ کی الیکٹڈ باڈی نے صدر خواجہ زبیر کی قیادت میں سعودی عرب کے یوم الوطنی کے حوالے سے وادی فقرہ میں جشن منایا جس میں الیکٹڈ باڈی کے کے تقریبا تمام اراکین اور سعودی دوستو نے بھی شرکت کی اور سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا ثبوت دیا تمام ممبران نے حسین وادی میں پرجوش طریقے سے حصہ لیا اور پاکستان اور سعودی عرب کی بے مثال دوستی کے لیے دعا بھی کی آخر میں میں بار بی کیو کا انتظام بھی کیا گیا جس سے تمام ممبران اور سعودی دوست بھی لطف اندوز ہوئے.