رپورٹ عالم خان مہمند
معروف سماجی شخصیت مبصر اقوام متحدہ چیئرمین انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سعودی عرب ،چیئرمین PZBO سعودی عرب ندیم اختر چوہدری نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر کی عوام کی حق خود ارادیت کیلئے کاوشیں ناقابل فراموش ہیں، مزید کہا کشمیری عوام کا ظلم وجبر برداشت کرنے کے باوجود اپنے عزم پر کھڑے رہنا اسے عظیم اور غیور بنا دیتا ہے، پاکستانی عوام کا کشمیری بھائیوں کے ساتھ کلمہ کا لازوال رشتہ ہے جو کبھی کمزور نہیں ہوسکتا.
پاکستان ہر فورم پر کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر کی آزادی کا سورج ضرور طلوع ہوگا . مزید کہا اسرائیل کا غزہ پر تاریخی جارحیت سے ہزاروں فلسطینیوں کے خون کا حساب دینا پڑے گا، امریکہ دوسرے ممالک کو حقوق انسانی سکھانے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکے کشمیر اور فلسطین کے مسئلے پر ظالم کی پشت پناہی بےنقاب ہوچکی ہے، عالمی برادری فلسطین لبنان ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت بند کرواے،مزید کہا کہ امریکی عوام سے اپیل ہے امن پسند قیادت کا انتخاب کرے دنیا کے امن کو تباہ کرنے والے حکمرانوں سے نجات سے اپنا امیج بہتر کریں .کشمیر اور فلسطین کے حق میں او آئی سی اور IHRM کی کاوشیں قابل تحسین ہیں.