پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے.ترجمان امریکی سفارتخانہ 68

پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے.ترجمان امریکی سفارتخانہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

امریکی سفارتخانے کے مطابق پاکستان سے امریکی ویزوں کی طلب اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے، درخواست گزاروں کے لیے اپائنٹمنٹ کے انتظار میں کمی کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔

ترجمان امریکی سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں امریکی مشن ماضی کی نسبت زیادہ سے زیادہ ویزا درخواستوں کو نمٹانے کے لیے کوشاں ہے۔ ویزا اپائنٹمنٹ کے انتظار کی مدت میں کمی لانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں۔

امریکی سفارتخانہ کے مطابق ویزے کی مانگ میں اضافے کے پیش نظر درخواست گزاروں کی سہولت کیلیے تین طریقوں سے کام کررہے ہیں،اول، نان امیگرنٹ ویزا کیلیے ہزاروں درخواستوں پر عمل درآمد تیزکر دیا گیا ہے۔

دوسری سطح پر سفر کے خواہاں پاکستانیوں کو یہ اضافی رعایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی اپائنٹمنٹ منسوخ کرنے کے بعد امریکی قونصل خانہ کراچی یا امریکی سفارتخانے اسلام آباد میں،جو بھی اُن کیلیے مناسب ہو، سے دوبارہ شیڈول کر سکتے ہیں۔

اِسی طرح 25 ستمبر سے امریکی قونصل خانہ کراچی میں انٹرویو سے مستثنیٰ ایسے امیدواروں کی درخواستیں قبول کرنے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے جنہیں پہلے کراچی سے امریکی ویزا جاری کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں