پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی آئی این جی او سیو دی چلڈرن کے وفد کی ملاقات 206

پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و رکنِ سندھ اسمبلی فریال تالپور سے بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی آئی این جی او سیو دی چلڈرن کے وفد کی ملاقات

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

وفد میں ادارے کی گلوبل ہیومینٹیرین ڈائریکٹر گیبریلا وائج مین، پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر خرم گوندل اور ڈائریکٹر پالیسی ایڈوکیسی عثمان اسلم شامل تھے
فریال تالپور سے وفد نے زرداری ہاوَس کراچی میں ملاقات کی ،ملاقات کے دوران سندھ میں حالیہ سیلاب کے پسمنظر میں بچوں کو درپیش مسائل کے حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،فریال تالپور نے سیلاب زدہ علاقوں میں سیو دی چلڈرن کی کاشوں کو سراہا، حکومتِ سندھ کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی، ہر بحران میں سب سے زیاد متاثر بچے اور خواتین ہوتی ہیں: فریال تالپور کی وفد سے گفتگو ،سیلاب متاثرہ علاقوں میں حکومتِ سندھ نے بچوں کو بحران سے بچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کیے ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے رکارڈ بارشوں کے نتیجے میں صوبہ سندھ شدید متاثر ہوا ہے،بحران کی شدت اتنی وسیع اور گہری ہے کہ اس کا اکیلے مقابلہ کرنا صوبائی حکومت کے بس کی بات نہیں،حالات کا تقاضا ہے کہ تمام حکومتیں، ادارے، تنظیمیں اور افراد مِل جل کر اس بحران کو پائیدار ترقی میں تبدیل کریں،ملاقات میں ارکان سندھ اسمبلی سہیل انور سیال، قاسم سراج سومرو، شمیم ممتاز اور سعدیہ جاوید بھی موجود تھے،اس موقعے پر پرونشل ڈزاسٹر مینیجمینٹ اتھارٹی کے ڈاٸریکٹر جنرل سید سلمان شاہ بھی موجود تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں