تحریک انصاف کا کراچی میں جلسے کا فیصلہ،مخالف جماعتوں کا کراچی فتح کرنے کا خواب چکنا چور ہوگا.پی ٹی آئی کابینہ 131

تحریک انصاف کا کراچی میں جلسے کا فیصلہ،مخالف جماعتوں کا کراچی فتح کرنے کا خواب چکنا چور ہوگا.پی ٹی آئی کابینہ

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پی ٹی آئی کراچی کا ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا جس میں اہم ذمہ داران و عہدیداران نے شرکت کی، اس موقع پر پی ٹی آئی کابینہ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف کا عوامی پاور شو نومبر کے دوسرے ہفتے میں کیا جائیگا۔کراچی کابینہ کی مشاورت سے جلسےکامقام گلستان جوہر ملینیم مال طے کیا گیا۔ اجلاس میں کابینہ اراکین نے جلسے کی اجازت کیلئے متعلقہ انتظامیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا اور کابینہ اراکین نے جلسے کی بھرپور کامیابی کا عزم کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کے عوام کے دلوں پر راج کرتی ہے، مخالف جماعتوں کا کراچی فتح کرنے کا خواب چکنا چور ہوگا، تاریخی جلسہ پی ٹی آئی کے سیاسی مخالفین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں