روضہ رسولﷺ کے ایک اور خادم الاغا علی بدایا کا انتقال 156

روضہ رسولﷺ کے ایک اور خادم الاغا علی بدایا کا انتقال

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک اور خادم الاغا علی بدایا اتوار کو انتقال کرگئے۔ پانچ روز قبل اپنے ساتھی الاغا عبدہ علی ادریس کے انتقال پررنجیدہ تھے.
سعودی اخبار کے مطابق مدینہ منورہ میں اب 80 سالہ نوری شیخ الاغوات کے منصب پر فائز ہیں.مسجد نبوی میں اغوات کے سابق انچارج عبدالواحد الحطاب کا کہنا ہے روضہ رسول اور مسجد نبوی کے خدام جنہیں اغوات کہا جاتا ہے یہ وہ لوگ ہیں جنہیں ان کے رشتے دار حرمین شریفین کی خدمت کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں۔
یہ زائرین کی خدمت پر بھی مامور ہوتے ہیں۔ اپنا کام نظم و ضبط سے کرتے ہیں۔
انہوں نے بتایا بانی مملکت کے عہد سے سعودی عرب اغوات کے حوالے سے نظام قائم کیے ہوئے ہے۔ان کی تمام ضروریات پوری کی جاتی ہیں ا ور ان کے آرام و راحت کا خیال رکھا جاتا ہے۔ حرمین شریفین کی انتظامیہ نمازیوں کی خدمت اور فرائض منصبی کی ادائیگی میں درکار ہر سہولت انہیں فراہم کرتی ہے۔
اغوات کی تعداد بارہ ہے یہ مختلف ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں۔ ان کے سربراہ کو شیخ الاغوات کہا جاتا ہے یہ عہدہ اغوات میں اس شخص کو دیا جاتا ہے جو سب سے سینیئر ہوتا ہے اور زائرین کی خدمت کے حوالے سے عمدہ کارکردگی کا ریکارڈ رکھتا ہے۔
دوسرا بڑا عہدہ ’الخازندار‘ کا کہلاتا ہے اس کی بنیادی ذمہ داری مغرب کی نماز سے قبل شیخ الحرم کے ہمراہ مسجد نبوی میں جانا اور معطر کرنا ہے۔
الخازندار حجرہ مبارکہ میں روشنی کے انتظام پر مامور کیا جاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں