ملی نغموں کے خالق، اردو کے مشہور شاعرجمیل الدین عالی کو آج ہم سے بچھڑے 8 سال بیت گئے ہیں 137

ملی نغموں کے خالق، اردو کے مشہور شاعرجمیل الدین عالی کو آج ہم سے بچھڑے 8 سال بیت گئے ہیں

کراچی/بیوروچیف/اعجاز احمد طاہر اعوان رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ملی نغموں کے خالق، اردو کے مشہور شاعر، سفر نامہ نگار، کالم نگار، ادیب اردو ادب کی ترویج و ترقی کا ایک معروف نام جمیل الدین عالی کو آج ہم سے بچھڑے 8 سال بیت گئے ہیں، وہ 20 جنوری 1925 کو دھلی میں پیدا ہوئے۔ 1940 میں “”اینگلو عرب “” اسکول دریا گنج دھلی سے امتیازی نمبروں سے میٹرک کا امتحان پاس کیا۔ 1951 میں “”CSS”” کا امتحان پاس کیا۔ 1971 میں جامعہ کراچی سے “” FEL”” اور 1976 میں “”LLB”” سیکنڈ ڈویژن میں پاس کر کے اپنی ملازمت کا آغاز کیا۔ 1948 میں حکومت پاکستان وزارت تجارت میں بطور اسسٹنٹ ریے، 1967 میں نیشنل بینک آف پاکستان سے وابستہ ہوئے اور سینئر ایگزیکٹیو وائس پریزیڈنٹ کے عہدے تک پہنچے، جمیل الدین عالی کی متعدد تصانیف بھی شائع ہو چکی ہیں، ان کو بیت بڑے بڑے اعزازات کے ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے۔ جمیل الدین عالی کو 1989 میں صدارتی تمغہ برائے “”حسن کارکردگی “” بھی مل چکا ہے۔ انا کا 23 نومبر 2015 کو کراچی میں انتقال ہوا اور ان کی تدفین کراچی آرمی کے قبرستان می کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں