رپورٹ ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
دیکھا جائے تو پنجاب سمیت ملک بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے
جس کے زریعے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑی جا چکی ہے اور کئی ملزمان جیل کی سلاخوں کے پیچھے بھی جا چکے ہیں
لیکن منشیات کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنا اور نئی نسل کو نشے کی لعنت سے بچانا
پنجاب پولیس کے لیے کسی چیلنج سے کم نہیں
ایسے میں ضلع شیخوپورہ کے گاؤں بھکھی میں منشیات فروشوں
نے اس مکروہ دھندے سے توبہ کرتے ہوئے مسجد میں جاکر آئندہ منشیات فروخت نہ کرنے کا حلف اٹھایا
اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں کہ پنجاب پولیس کا اہلکار
ملزمان سے حلف لے رہا
اگر اس عمل سے منشیات کے سوداگر باز ا جائیں تو
مستقبل قریب میں
منشیات جیسے خطرناک ناسور سے کافی حد تک بچا جا سکتا ہے.