"ملک بہت پیچھے چلا گیا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے"قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف 122

“ملک بہت پیچھے چلا گیا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کی حفاظت فرمائے”قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

دنیا بہت آگے چلی گئی ہم پیچھے رہ گئے ہیں اس کا ادراک ہم سب کو ہونا چاہیے،ہمیں افسوس کرنا چاہیے کہ ہم کیوں دنیا کے پست ترین ممالک میں شامل ہیں،ہمارے دور میں پاکستان کی حالت خطے میں بہت سے ممالک سے بہتر تھی،2013 سے 2017 کے دوران ملک ترقی کررہا تھا عوام خوشحال تھی،ہمارے دور میں کسان خوشحال تھا بجلی سستی تھی روزگار کے مواقع میسر تھے ،ہم آئے تو 18 ,18 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ تھی ہم نے پاکستان کو لوڈشیڈنگ فری ملک بنایا،ملک تیزی سے آگے بڑھ رہا تھا سی پیک بن رہا تھا موٹرویز بن رہی تھیں”ملک دوبارہ اسی جگہ لیکر جانا ہے جس کا پاکستان مستحق ہے”
میاں نواز شریف نے کہا کہ ٹکٹ حاصل کرنے والے یہی سمجھیں انہیں قوم کی خدمت کا موقع ملا ہے،پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کا وقت آرہا ہے،پاکستان سے ہوئی زیادتی کے ازالے کیلیے اپنی ذات سے بلند ہوکر سوچنا ہوگا،پاکستان خوشحال ہوگا تو عوام خوشحال ہوگی خوشحال پاکستان بہت ضروری ہے،لوگ آج مہنگائی میں اپنی ساری کمائی کھوچکے ہیں بجلی کا بل نہیں دیا جاتا”

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں