ملک کا روشن مستقبل نوجوان یوتھ کے ساتھ جڑا ہوا ہے. چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز شریف 169

ملک کا روشن مستقبل نوجوان یوتھ کے ساتھ جڑا ہوا ہے. چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز شریف

رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے کہا ہے، کہ پاکستان مسلم لیگ کے نواز شریف کا سر ہمیشہ بلند رکھنا ہے، ملک کو اس وقت نوجوانوں کے حوالے سے فوری “ڈائیریکشن” کی اشد ضرورت ہے، نوجوانوں کو راہنمائی کی بھی ضرورت ہے، پاکستان کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر محیط ہے، نوجوانوں کا مستقبل نوجوانوں کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے، ہمارے ملک کے نوجوان یوتھ ہی ملک کو ترقی سے ہمکنار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پارٹی قیادت نے آپکے کاندھوں پر بڑی ذمہ داری عائد کر دی ہے، نوجوانان یوتھ کا اس وقت کوئی مستقبل نہیں ہے، یہ نوجوان قیادت ہی ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت اور حوصلہ رکھتی ہے، نوجوانوں کو کھوکھلے نعروں کی ہرگز ضرورت نہیں ہے پاکستان کا مستقبل نوجوانوں کے ساتھ ہے، یہ ہمارا روشن مستقبل ہیں، نوجوانوں کو کبھی مایوسی نہیں ہو گئی، آنے والا وقت نوجوان یوتھ کا ہو گا، نوجوان یوتھ کو پاکستان کو اس وقت درپیش مسائل سے آگہی بھی حاصل کرنی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں