بچھڑا کچھ اس ادا سے رت ہی بدل گئی 229

بچھڑا کچھ اس ادا سے رت ہی بدل گئی

رپورٹ : الدمام صغیر برقی سعودی عرب ( تازہ اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

ایک شخص پورے شہر کو ویران کر گیا۔
آزاد کشمیر کا پردیسی حرکت قلب بند ہونے سے اس دنیا فانی سے داعی اجل کو لبیک کہے گیا۔آصف حسین کی وفات ایک عظیم سانحہ ہے ۔تفصیلات کے مطابق آصف حسین دوران ڈیوٹی 14 اگست بروز اتوار جدہ سے ینبوع جاتے ہوئے راستے میں ہارٹ اٹیک ہونے سے فوت ہو گیا ۔ موت اک اٹل حقیقت ہے موت کا وقت مقرر ہے ہر ذی روح نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے ،مرھوم کا تعلق ضلع سدھنوتی کے نواحی گاوں پتن شیر خان سے تھا ۔ مرھوم اپنے بچوں کے حال رزق کے سلسلے میں عرصہ 30 سالوں سے سعودی عرب محنت مزدوری کر رہا تھا ۔مرحوم 6 سالوں سے گھر چھٹی بھی نھیں گیا تھا ۔ مرحوم کی 4 بیٹیاں ہیں جن کی اعلیٰ تعلیم دلوانے کے لیے اتنا عرصہ چھٹی نھیں گیا تھا ۔ مرحوم کی سب بچیاں سینئر کلاسوں میں زیر تعلیم ہیں ۔ ایم بی اے ، بی ایس ، ایف اے اور فسٹ ائیر میں تعلیم حاصل کر رہی ہیں ۔ مرھوم کی موت کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے گلف و آزاد کشمیر میں پھیل گئی ۔ فضا سوگوار ہر ایک آنکھ حادثاتی موت پر آشکبار۔ مرحوم ایک شریف النفس ۔ نیک سیرت ،بااخلاق ہنس مکھ ملنساراوردرد دل رکھنے والا ایک عظیم شخصیت کا مالک تھا۔ دکھ کی اس گھڑی میں سہنسہ سدھنوتی ویلفیئر آرگنائزشن کے تمام عہدیداران و ممبران لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔ ہم دعا گو ہیں اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں عالیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔
ہم سب پسمنگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ تعالیٰ سب کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے ،آمین ثمہ آمین۔ جن جن نے میت کو گھر پہنچانے میں مدد کی اللہ اسے اس کا اجر دے ۔ آج بروز منگل بعدنماز عصر جدہ میں نماز جنازہ ادا کر کے میت پاکستان روانہ کر دی۔ میت کل دن 11 بجے اسلام آباد پہنچے گی پھر میت کو اپنے آبائی گاوں لے جائی جائے گی جہاں نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں