بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کررہی۔امریکی سینیٹر کرس وان ہالن 237

بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کررہی۔امریکی سینیٹر کرس وان ہالن

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرس وان ہالن نے کہاکہ ایک عرصے سے بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہوں،اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستانی سیاست سے متعلق کچھ بھی انجینیرکرنے کی کوشش نہیں ہوئی،امریکی سینیٹر کا کہ ناتھا کہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے قائدین کا فیصلہ کریں،یقینی بنایا جائے کہ پاکستانی عوام کی مرضی سنی جائے اور ان کی عکاسی کی جائے،ان کا کہناتھا کہ انتخابات بالکل آزاد اور منصفانہ ہونا ضروری ہیں،بائیڈن انتظامیہ پاکستان کیساتھ انتہائی مضبوط دو طرفہ تعلقات کی خواہاں ہے،پاکستان میں سیلاب کے بعد امریکا کی مدد دیکھنے میں آئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں