امریکی میڈیا نے سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حکومت سے متعلق مشہور زمانہ سائفر کو افشا کردیا 264

امریکی میڈیا نے سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حکومت سے متعلق مشہور زمانہ سائفر کو افشا کردیا

سٹاف رپورٹ(تازہ اخبار.پی این پی نیوز ایچ ڈی)

امریکی میڈیا انٹرسیپٹ نے سابق وزیراعظم پاکستان اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان حکومت سے متعلق مشہور زمانہ سائفر کو افشا کردیا۔

امریکی ویب سائٹ دی انٹرسیپٹ نے سائفر کے متن کو شائع کرتے ہوئے خبر میں لکھا کہ اس سائفر سے چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کو گرانے کے پیچھے امریکی دباؤ کارفرما نظر آتا ہے کیونکہ امریکی سفارت کار نے یہ بیان دیا تھا کہ اگر عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی تو سب کچھ معاف کردیا جائے گا۔
دی انٹرسیپٹ کے مطابق امریکی دفتر خارجہ نے روس یوکرائن جنگ کے معاملے پر سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی حکومت کو گرانے کی حمایت کی تھی۔
رپورٹ کے مطابق یوکرائن پر حملے کے بعد وزیراعظم کی جانب سے روس کا دورہ کرنے پر امریکا ناراض ہوگیا تھا۔ سائفر سے اس بات کا اشارہ ملتا ہے کہ امریکا نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حکومت کو گرانے پر تعلقات میں بہتری کا وعدہ کیا اور نہ ہٹانے پر تنہا کرنے کی دھمکی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں