(کامران سلہری ، تازہ اخبار، ، پی این پی نیوز ایچ ڈی)
سیالکوٹ میں تھانہ حاجی پورہ کی حوالات میں منشیات کے مقدمہ میں ملوث شہزاد نامی ملزم مبینہ طور پر جانبحق ہو گیا ملزم شہزاد چھپڑی محلہ کا رہائشی تھا جسے پولیس نے کچا شہابپورہ سے گرفتار کیا تھا اور اس پر 370 گرام چرس کا مقدمہ درج کیا تھا جو تھانہ کی حوالات میں پراسرار طور پر جانبحق ہو گیا جس کی نعش کو پولیس نے گورنمنٹ سردار بیگم ٹیچنگ ہسپتال میں منتقل کر دیا جانبحق ہونے والے ملزم شہزاد تین بیٹوں کا باپ تھا واقعہ کی اطلاع ملنے پر ڈی پی او سیالکوٹ ذیشان رضا سمیت تین ڈیس ایس پیز تھانہ پہنچ گئے اور تھانہ کے گیٹ کو عام سائیلین کے لئے بند کر دیا گیا.