برلن رپورٹ مطیع اللہ،پی این پی نیوز ایچ ڈی
جرمنی کے دارالحکومت برلن میں پیپلزپارٹی برلن کے جانب سے پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 97 ویں سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر کیک کاٹا گیاکارکنان نے ذوالفقارعلی بھٹومرحوم کی قوم کے لیے کئے گئے خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئےتجدیدعہد وفاکیاجرمن دارالحکومت برلن کے ضلع ویڈنگ کے معروف ریسٹورنٹ خان بابا میں منعقدہ سالگرہ تقریب کااغاز سنئیرنائب صدر منیر بیگ کی صدارت میں ظہور احمد کی تلاوت کلام پاک سے کیا گیا.
پیپلز پارٹی برلن کے جنرل سیکرٹری میاں اکمل لیطف نے کہا ہے کہ ہم شہید قائد عوام کے نظریے پر ثابت قدم ہیں، بھٹو نے کچلے ہوئے طبقات کو طاقت دی اور عوام کو عزت و وقار سے جینے کا ڈھنگ سکھایا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی برلن کے سنئیر نائب صدرمنیر بیگ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بھٹو خاندان کی جانوں کا صدقہ ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو متفقہ آئین دیا، پاکستان کے نوے ہزار قیدیوں کو بھارت کی قید سے چھڑایا، پاکستان کو ایٹمی طاقت دیکر ناقابل تسخیر اور عالم اسلام کی پہلی ایٹمی قوت بنایا۔چئیرمین پریس کلب سنئیر صحافی رہنما ظہور احمد نے کہا کہ و ذوالفقار بھٹو نے عالم اسلام کو متحد کیا اور عرب ممالک کو تیل کی دولت کا احساس دلایا، ان کی انہی کاوشوں پر مغربی طاقتیں بھٹو کی دشمن بنیں اور انہیں ایک آمر کےذریعے موت کی سزا دلوائی ۔
پیپلز پارٹی کے برلن کےنائب صدر و سوشل ایکٹوسٹ عابد حسین بلوچ نے کہاکہ شہید بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔بھٹو شہید کے نظریے پر کاربند رہنا ہمارا نصب العین ہے،زوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کے لیے اپنے خاندان پیش کیاپاکستان میں جمہوریت کے لیے ذوالفقارعلی بھٹو کے خاندان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی انہوں نے کہاکہ شہید بھٹو کے عدالتی قتل نے عوام کو ان کی خدمات اور صدیوں میں پیدا ہونے والے عالم اسلام کے عظیم مدبر سے محروم کر دیا، سنئیر رہنما وسابق ملک ایوب اعوان نے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو شہید نے ملک کی دوبارہ تعمیر کی، پیپلز پارٹی اپنے قائد عوام کے ہر خواب کو پورا کرے گی۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کمزور کرنے والوں کے سامنے آج بھی مضبوط رکاوٹ کے ساتھ ڈٹی ھوئی ہیں اس موقع پر سابق کارکنان پی ایس ایف، یوتھ ونگ برلن رہنماعلی جعفری، ناظم، ابوبکر، سردار جہانگیر، فاروق بخاری اور عارف سلیمی سمیت دیگر سنئیر رہنماؤں نےتقریب میں شرکت کی۔
سالگرہ کے تقریب میں پیپلزپارٹی کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی اختتام پر 5 جنوری کو ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیااور شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا