پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہیدکی 95 ویں سالگرہ تجدید عہدوفا کے طور پر منایا گیا 194

پیپلز پارٹی کے بانی سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوشہید کی 95 ویں سالگرہ تجدید عہدوفا کے طور پر منایا گیا

برلن رپورٹ مطیع اللہ نمائندہ خصوصی (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

جرمن دارالحکومت برلن میں سادہ و پروقار تقریب میں سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر پیپلزپارٹی برلن کے رہنماؤں نے اپنے قائد سے محبت کے اظہار پر سالگرہ کا کیک کاٹا.
سالگرہ تقریب کے موقع پر سنئیر رہنما ملک اسماعیل قیصر کہا کہ وہ شہید بھٹو کے مشن کی تکمیل کے لیے جدوجہد کرتے رہیں گے۔ بھٹو شہید کے نظریے پر کاربند رہنا ہمارا نصب العین ہے،سنئیر رہنما مجاہد شاہ نے کہاکہ ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان میں جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی ، انہوں نے ملک میں سینکڑوں اسپتال اور یونیورسٹیز قائم کیں۔ انہوں نے پاکستان کے لیے اپنے خاندان پیش کیاپاکستان میں جمہوریت کے لیے ذوالفقارعلی بھٹو کے خاندان کے قربانیاں ہمیشہ یاد رکھا جائیگا.
پیپلز پارٹی برلن کےمنظور اعوان نے کہا ہے کہ ہم شہید قائد عوام کے نظریے پر ثابت قدم ہیں، بھٹو نے کچلے ہوئے طبقات کو طاقت دی اور عوام کو عزت و وقار سے جینے کا ڈھنگ سکھایا۔
پاکستان جرمن پریس کلب کے چیئرمین ظہور احمد نے کہاکہ بھٹوپاکستان کے عوام کے لیے ایک مشعل راہ کے طور پر ابھرے اجکل کے سیاسی قائدین ان کے نقش قدم پر چلنے کےلیے کوشاں ہے.
مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زولفقار علی بھٹو شہید نے ملک کی دوبارہ تعمیر کی، پیپلز پارٹی اپنے قائد عوام کے ہر خواب کو پورا کرے گی۔ پیپلز پارٹی جمہوریت کمزور کرنے والوں کے سامنے آج بھی مضبوط رکاوٹ کے ساتھ ڈٹی ھوئی ہیں.
سالگرہ کے سادہ جزبات سے بھرپورتقریب میں پیپلزپارٹی کےبانی ذولفقار علی بھٹو شہیدسمت پارٹی کے شہداء کے لیے دعائے مغفرت کرائی گئی.
تقریب سے اردو ادب کے معروف شاعر پروفیسر سرور غزالی ،سنئیر رہنماؤں نے اشعار سناکر ذولفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کیا.
تقریب میں پیپلزپارٹی برلن و جرمنی کے سنئیر رہنماوں ، یوتھ ونگ اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی کمیونٹی کے رہنماوں نے شرکت کی.
تقریب کے اختتام پر شہید ذوالفقار علی بھٹو 95 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں