بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 148ویں اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی 74 ویں سالگرہ دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں منائی گئی 43

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 148ویں اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی 74 ویں سالگرہ دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں منائی گئی

رپورٹ دبئی محمد آصف خان بلوچ،پی این پی نیوز ایچ ڈی

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 148ویں اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی 74 ویں سالگرہ دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں منائی گئی جس کا اہتمام مسلم لیگ ن منارٹی ونگ کے صدر جان قادر نے کیا- تقریب میں مسلم لیگ ن یو اے ای کے میڈیا کوارڈینیٹر محمد شہزاد بٹ، مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین ، عظیم ملک، شیخ ایم پرویز، سمیر ڈیوڈ، پرویز اسمعیل، حمید مسیح، وقاص اور مسز وقاص مجید کے علاوہ دیگر لیگی کارکنوں نے بھی شرکت کی.
بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی تاریخ پیدائش 25 دسمبر ہے- قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876کو کراچی میں اور محمد نواز شریف25 دسمبر1949کولاہور میں پیدا ھوئے- دونوں رہنماؤں کی مشترکہ سالگرہ مسلم لیگ ن والے ہر سال اندرون اور بیرون ملک ایک ساتھ مناتے ہیں.
گزشتہ سالوں کی طرح اس بار بھی قائد اعظم محمد علی جناح اور قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کی سالگرہ دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں منا ئی گئی جس کا اہتمام مسلم لیگ ن منارٹی ونگ کے صدر جان قادر نے جبکہ خو رد و نوش کا انتظام مسلم لیگ ن دبئی کے سینئر نائب صدر میاں غلام محی الدین نے کیا.
اس موقع پر حصول پاکستان کے لیے دن رات سعی کرنے پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو اور پاکستان کو ترقی اور خوش حا لی کی راہ پر گامزن کرنے پر قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا گیا- تقریب کے دوران متذکرہ دونو ں لیڈران کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا-آخر میں پاکستان کی ترقی، سالمیت اور اتحاد کی دعا بھی کی گئی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں