مقامِ شکر کہ میرے دوسرے شعری مجموعہ "کسی اور کا دکھ " کی رونمائی بطریق احسن عمل میں آئی ۔شاعر ساجد رحیم 175

مقامِ شکر کہ میرے دوسرے شعری مجموعہ “کسی اور کا دکھ ” کی رونمائی بطریق احسن عمل میں آئی ۔شاعر ساجد رحیم

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

مقامِ سجدہ کہ وہ تمام لوگ جن سے میں محبت کرتا ہوں اور جو مجھ سے محبت کرتے ہیں، اس موقع پر موجود تھے۔ جس کثیر تعداد میں یار لوگ شالیمار ہوٹل پہنچے اور اپنی محبتوں سے مجھے سرشار کیا اس پر ممنون ہوں ۔۔جو احباب رسته بھٹکے اور پھر بھی پہنچے ان کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں اور ان کے خلوص کا قدر دان ہوں۔ والدہ صاحبہ ،بہن بھائیوں اور اپنے اسسٹنٹ سلیم کی سپورٹ حاصل رہی ۔۔حماد کا بہت ممنون جس نے تقریب کا انتظام و انصرام نہ صرف اپنے ہاتھ میں لیا بلکہ نبھایا بھی خوب ۔۔
میں خصوصاً شکر گزار ہوں اپنی بیگم ھما اور اپنی بیٹیوں،بیٹے کا جنہوں نے اپنے حصے کا وقت اس کتاب کے لیے قربان کیا اور مکمل ساتھ دیا۔ ہمدم دیرینہ ڈاکٹر عمر عزیز کا ہر وقت ساتھ رہا، بہترین دوست افضل خان صاحب سے لمحہ لمحہ رہنمائی ملتی رہی۔ رابعہ آپی کی تو کیا ہی بات ہے۔ ان کی محبتوں کا مقروض ہوں۔ان اصحاب کا شکریہ کیسے ممکن ہو جو دوسرے شہروں سے بھی تشریف لائے خاص کر کنزہ ،ڈاکٹر نعیمہ اور صبورہ ۔۔ ممنونم احبابِ من۔
محترمہ عروج فیاض نے ترنم سے میرا کلام سنایا اور دل موہ لئے ۔۔ انگلستان سے تشریف لائ ڈاکٹر ربیعہ ابرار نے تحت اللفظ میں کسی اور کا دکھ سنا کر حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔۔نظامت کے فرائض ڈاکٹر عمر عزیز نے انجام دیے ۔انہوں نے محترمہ رومیصہ عمر صاحبہ کا اس کتاب پر لکھا گیا مضمون بھی پڑھ کر سنایا جس کے لئے میں دونوں کا نیاز مند ہوں ۔رحمان حفیظ اور افضل خان بھائی نے میری شاعری پر اپنی قیمتی آرا دیں ۔۔
تقریب کی صدارت استاد محترم جلیل عالی نے کی ۔۔وہ اپنا بیرون ملک قیام مختصر کر کے اس تقریب میں رونق افزا ہوئے جس کا شکریہ ممکن نہیں ۔۔ ڈاکٹر وحید احمد اور ڈاکٹر مودت حسین رانا(مہمانان خصوصی)کا خصوصی شکریہ کہ اس تقریب میں آ کر ہماری عزت افزائی کی۔۔ان کی ستائش نے زیر بار محبت کر دیا ۔۔
انجم سلیمی بھائی ،رحمان حفیظ ،کرنل سعید راجہ (جنہوں نے تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا ) ،ناصر علی ناصر ،آدی عباسی،مزمل بانڈے اور خرم کا تہ دل سے ممنون ہوں۔ بلا شبہ ان صاحبانِ کمال کا موجود ہونا ہی باعثِ صد افتخار ہے۔ اس موقع پر میں اپنے استاد، صاحبِ طرز شاعر اور ہر دلعزیز شخصیت جلیل عالی کا خاص طور سے بار دگر شکر گزار ہوں جن کی شفقت مجھے ہر قدم پر میسر رہی۔ اور جن کی رہنمائی کے بغیر یہ شعر و سخن کے معاملے مجھے سمجھ نہ آ پاتے ۔۔
تقریب میں شامل تمام احباب کا فردا”فردا” شکریہ ۔۔
15 جنوری 2023کو ہونے والی اس تقریب کی تصویری جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں