بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام،حملے میں 10دہشتگرد ہلاک 118

بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکام،حملے میں 10دہشتگرد ہلاک

اسٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

بنوں چھاؤنی پر حملے میں 10دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ 8جوانوں نے جام شہادت نوش کیا.
پاک فوج کی شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 15جولائی کی صبح 10دہشتگردوں کے گروپ نے بنوں چھاؤنی پر حملہ کیا،سکیورٹی فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کی چھاؤنی میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنا دی،آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چھاؤنی کی دیوار سے ٹکرا دی،خودکش دھماکے میں 8بہادر جوان شہید ہوئے ،خودکش دھماکے کے نتیجے میں دیوار کا کچھ حصہ گر گیا،دھماکے میں ملحقہ انفراسٹرکچر کو بھی نقصان پہنچا۔شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدارمحمد شہزاد، حوالدار ظل حسین ،حوالدار شہزاداحمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید،سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور ایف سی کے لانس نائیک سبز علی شامل ہیں.
آئی ایس پی آر کے مطابق کلیرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کا مقابلہ کیااور تمام10دہشتگرد مارے گئے،آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کی یہ گھناؤنی کارروائی حافظ گل بہادر گروپ نے کی،حافظ بہادر گروپ افغانستان سے کام کرتا ہے،یہ گروپ ماضی میں بھی پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے افغان سرزمین استعمال کرتا رہا ہے،پاکستان نے عبوری افغان حکومت کے ساتھ مسلسل اپنے تحفظات کااظہار کیا ہے، افغانستان کی عبوری حکومت ایسے عناصر کیخلاف موثر کارروائی کرے.
آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج دہشتگردی کی اس لعنت کیخلاف مادر وطن اور اس کی عوام کا دفاع کرتی رہیں گی،افغانستان سے آنے والے ان خطرات کے خلاف مناسب سمجھے جانے والے تمام ضروری اقدامات کریں گے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں