خصوصی رپورٹ/اعجاز احمد طاہر اعوان
ڈسکہ (ضلع سیالکوٹ) کے بدنام رسوائے زمانہ اور جرائم کی دنیا کا بادشاہ لیاقت “عرف لیاقو” نے ڈسکہ اور اردگرد کے دیہات میں اپنی دہشت گردی سے خوف پھیلا رکھا ہے،اور دن دھاڑے لوٹ مار اور باکثرت وارداتوں سے لوگوں کی نیندیں تک حرام ہو کر رکھی گئی ہیں، اس کے خوف اور سرعام غنڈہ گردی اور لوٹ مار سے لوگوں نے گھروں کی حدود سے باہر تک نلکلنا بھی بند کر دیا ہے،اور اسکی کھلے عام علاقے میں وارداتوں سے خوف ہراس پھیلتا جا رہا ہے، حال ہی میں ڈسکہ سے 10 کلو میٹر کے فاصلہ پر واقع “بانو پنڈی” گاوں میں دن دھاڑے گاوں کے دو نوجوانوں محمد الیاس اور شمشاد احمد سے زبردستی نقدی اور موٹرسائیکل چھیننے کی کوشش اور مذاحمت کرنے اور ہاتھا پائی کے دوران ملزم لیاقت ” عرف لیاقو” نے اندھا دھند فائیرنگ کر کے محمد الیاس اور شمشاد احمد دونوں کو شدید زخمی کر دیا، گاوں کے لوگوں نے دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے سول ہسپتال ڈسکہ میں داخل کروا دیا گیا جہاں ان کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، یاد رہے کہ لیاقت عرف لیاقو واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، ڈسکہ پولیس نے اس کے جرم کے خلاف تھانہ ڈسکہ میں “”FIR”” درج کر کے مقدہ کا اندراج کر دیا ہے ڈسکہ پولیس لیاقت “عرف لیاقو” کی گرفتاری کے لئے پورے علاقہ میں چھاپے مارے جا رہی ہیں مگر ابھی تک گرفتاری ممکن نہی ہو سکی، اور ڈسکہ پولیس کو مسلسل ناکامی کا سامنا ہے، اس کی جلد گرفتاری کے لئے وزیر قانون رانا ثناء اللہ اور وزیر اعظم شہباز شریف سے جلد لیاقت عرف لیاقو کی گرفتاری کا پرزور مطالبہ کیا ہے.