Terrible explosion at Germany's busiest railway station, fear of death 229

جرمنی کے شہر میونخ میں ریلوے اسٹیشن میں تعمیراتی کام کے دوران زیر زمین چھپا جنگ عظیم دوم کا بم اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا

(سٹاف رپورٹ،تازہ اخبار،پاک نیوز پوائنٹ )

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے ریلوے اسٹیشن میں اچانک خوفناک دھماکے سے افراتفری مچ گئی۔ دھماکا اس وقت ہوا جب وہاں تعمیراتی کام کے سلسلے میں ڈرلنگ کی جا رہی تھی.
ڈرلنگ کے دوران ہونے والے دھماکے میں 3 افراد شدید زخمی ہوگئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دو زخمیوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے.
ٹرینوں کی آمدورفت کو معطل کردیا گیا ہے جب کہ پولیس نے دھماکے بعد جائے وقوعہ کا محاصرہ کرکے ایمبولینس امدادی کارکنوں کے سوا کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے.
واضح رہے کہ جرمنی میں سالانہ 2 ہزار ٹن بم اور گولہ بارود برآمد ہوتے ہیں جو جنگ عظیم دوم کے درمیان جرمنی کی سرزمین پر گر کر دھنس گئے تھے تاہم پھٹنے سے رہ گئے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں