(سٹاف رپورٹ ، تازہ اخبار ، پاک نیوز پوائنٹ)
ممبئی بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون نے میاں بیوی کے درمیان کامیاب ازدواجی زندگی گزارنے کیلئے پانچ نسخے اپنے مداحوں سے شیئر کر دیے ۔انہوں نے اپنے شوہر ڈینیئل ویبر کے ہمراہ ڈانس کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پیج پر شیئر کی جس کی کیپشن انہوں نے ”اکٹھے دس سال ، کامیاب ازدواجی زندگی کے پانچ نسخے “ دی۔ نجی ٹی وی نیوز کے مطابق سنی لیون اور ان کے شوہر کو ویڈیو میں خوشی اور پرجوش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے ، انہوں نے پانچ نسخے جو شیئر کئے ان میں سب پہلے ہمیشہ بات چیت ، خوشی کے لمحات پلان کرنا ، اکٹھے کھانا پکانا ، ایک دوسرے کو خوش رکھنا ،ایک دوسرے کی تعریف کرنا شامل ہیں ۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے یہ ٹپس شیئر کرنے کی اپیل بھی کی ۔ سنی لیون اور ڈینیئل ویبر کی شادی 2011میں ہوئی تھی ، دونوں کے تین بچے نیشا کور ویبر ، نواح سنگھ ویبر اور اشیر سنگھ ویبر ہیں ۔انہوں نے ایک پوسٹ سکرپٹ بھی لکھا جس میں کہا کہ اس ویڈیو کو کووڈ 19 کے پیش نظر میرے گھر میں حفاظتی اقدامات کے تحت فلمایا گیا ہے ۔