Tehsil Ferozwala police station factory area seized drugs worth more than five million rupees 231

تحصیل فیروز والہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے پانچ من سے زائد کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی

لاہور (ایچ ایم فیاض)

تحصیل فیروز والہ تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے پانچ من سے زائد کروڑوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ لی تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے منشیات اسمگلنگ کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے ہزاروں روپے نقدی اور کروڑوں روپے مالیت کی منشیات قبضے میں لے کر نشے کے سوداگروں کو قانون کے شکنجے میں جکڑ لیا کروڑوں روپے مالیت کی منشیات کو پنجاب کے شیروں میں تقسیم کیے جانا تھا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او شیخوپورہ فیصل مختار کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر ناکہ بندی کرتے ہوئے بین الصوبائی نشے کے سوداگروں کی گاڑی کو برج اٹاری ٹول پلازہ کے قریب روک کر تلاشی لی گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی افیون اور چرس پانچ من دس کلو گرام منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے حراست میں لیے گئے منشیات کے سوداگروں کے خلاف مقدمہ درج کر مزید تفتیش کا آغاز کر دیا
نوٹ :مںشیات کے بین الصوبائی اسمگلرز تھانہ فیکٹری ایریا پولیس کی حراست میں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں