سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
نیب کیس میں عدالتی حکم پر تحریک انصاف کے صدر کو رہا کر دیا گیا مگر بار بار کی گرفتاریوں سے تنگ پرویز الہیٰ کو ایک مرتبہ پھر گرفتاری کا خطرہ محسوس ہوا تو کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر راضی نہ ہوئے.
انکے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت پولیس کو حکم دے کہ پرویز الہیٰ کو گھر تک سکیورٹی فراہم کی جائے۔ عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ آپ ایک دو پولیس افسران لیں اور پرویز الہیٰ کو گھر چھوڑ آئیں۔ جسٹس امجد رفیق نے ڈی آئی جی آپریشنز کو طلب کر لیا اور ہدایت کی کہ پرویز الہیٰ کو اپنی نگرانی میں گھر بھجوائیں۔ اب پرویز الہیٰ کو کسی قسم کا مسئلہ نہیں ہونا چاہئے۔ایڈیشنل رجسٹرار سیکورٹی نے عدالت کو یقین دلایا کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل ہو گا.
151