Tehreek-e-Insaf lost 10 wickets today 126

تحریک انصاف کی آج کے دن 10 وکٹیں گر گئیں

رپورٹ ایچ ایم فیاض (تازہ اخبار ،پی این پی نیوز ایچ ڈی)
10 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے بعد پر تشدد مظاہروں کے باعث پارٹی کے کئی سینئر ممبران کی جانب سے مذمت کی گئی ہے اور آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی حمایت کا اعلان بھی کر چکے ہیں ،تاہم اب ایک بڑی کھیپ نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیاہے جن میں سابق مشیر ملک امین اسلم بھی شامل ہیں جو کہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کریں گے.
پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والوں میں ملتان سے سابق ایم پی اے ظہیر الدین خان ،مظفر گڑھ سے عون ڈوگر ، عبدالحئی دستی، نیاز گشکوری ، علمدار قریشی ،لیہ کے قیصر مگسی ،ڈی جی خان سے سجاد چھینہ ، خانیوال سے ملک مجاہد شامل ہیں۔ان کے علاوہ ملک امین اسلم نے بھی تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے کا فیصلہ کر لیاہے ، ملک امین اسلم باضاطہ پریس کانفرنس میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کریں گے ، وہ پی ٹی آئی حکومت میں مشیر موسمیاتی تبدیلی بھی رہے.
ممبر پنجاب اسمبلی عائشہ اقبال نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا
عائشہ اقبال کی جانب سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کے نام لکھے گئے تحریری بیان میں سیاسی سرگرمیاں معطل کرنے اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں وہ تمام سیاسی سرگرمیوں سے اجتناب کر رہی ہیں اور آئندہ ان کا پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں نہ ہی وہ کسی سیاسی جماعت کا حصہ بنے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں