قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے تحریک انصاف نے 14 نام فائنل 106

قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے تحریک انصاف نے 14 نام فائنل

اسٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی )

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے لئے 35 خواتین کے ناموں کی فہرست تیارکر لی.
قومی اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے تحریک انصاف نے 14 نام فائنل کر لیے ہیں جن میں کنول شوزب، عالیہ حمزہ، روبینہ شاہین، سمابیہ طاہر، فرخندہ کوکب کا نام شامل ہے، شہناز طارق، ڈاکٹر مصباح ظفر، روبینہ جمیل، ریحانہ ڈار، خدیجہ شاہ، فرح آغا، ڈاکٹر نوشین حامد، رابعہ چیمہ اور فردوس ریحانہ کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ادھر پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی لسٹ میں ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید، طیبہ راجہ، ناہید نیاز ،عابدہ راجہ، سائرہ رضا، عذرہ نسیم، قربان فاطمہ اور فرح آغا کا نام شامل ہے، ان کے علاوہ فردوس ریحانہ، سعدیہ ایوب، عائشہ بھٹہ، سارہ علی سید بھی فہرست میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ تنزیلہ عمران، رخسانہ رضا بانو، رقیہ بی بی، صفیہ جاوید، امینہ بدر، بشریٰ سعید، امیرہ اظہر، اقصیٰ عاصم اور شیلا ممتاز نیازی کا نام بھی لسٹ میں شامل ہے۔پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کیلئے مومنہ کمال، شیریں نواز، فاطمہ حیدر، تہمینہ ریاض، نیلوفرملک، مریم کلثوم، ادیبہ نظر، صائمہ نورین، سیدہ حنا، پروین زمان اور شاہمین شاہد کے نام بھی لسٹ میں شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں