تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لیے جانے کے بعد انہیں کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا 161

تحریک انصاف کی کارکن خدیجہ شاہ کی نظر بندی کا حکم واپس لیے جانے کے بعد انہیں کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر لیا

سٹاف رپورٹ (تازہ ترین اخبار، پی این پی نیوز ایچ ڈی)

پنجاب حکومت نے خدیجہ شاہ کی نظربندی کا حکم واپس لیا تھا تو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کر کے راہداری ریمانڈ لینے کیلئے درخواست دائر کر دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے خدیجہ شاہ کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے 2 روز بعد عدالت پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
کوئٹہ پولیس نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ خدیجہ شاہ کا انسداد دہشت گردی عدالت سے وارنٹ لیا ہے، ان سے تفتیش کرنی ہے، 3 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کیا جائے تاہم عدالت نے 2 روزہ ریمانڈ منظور کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں