ترنول میں تحریکِ انصاف کا جلسہ ملتوی، آٹھ ستمبر کے لیے این او سی جاری 79

ترنول میں تحریکِ انصاف کا جلسہ ملتوی، آٹھ ستمبر کے لیے این او سی جاری

سٹاف رپورٹ (تازہ اخبار،پی این پی نیوز ایچ ڈی)

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کوجلسہ کرنے کی اجازت دے دی،باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق این او سی تحریک انصاف کے لوگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے،تحریک انصاف اب 8 ستمبر کو جلسہ کرے گی.
8 ستمبر کے جلسے کا این او سی تحریک انصاف وفاق کے صدر عامر مغل کے نام جاری کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق 8ستمبر کو پی ٹی آئی جلسے کو انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرے گی،جلسہ کرنے والوں کے بنیادی حقوق متاثر نہیں ہوں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق لوگ شام 4 بجے اکٹھے ہوں گے اور 7 بجے جلسہ ختم کرنا ہوگا.
انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ ختم کرنے کے بعد کارکنان کو منتشر کیا جائےگا، 8ستمبر کو کارکنوں کو جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں